لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڈی نے کرکٹ معاملات چلانے کے لیے پہلی بار ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا، نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین مقرر کر دئیے گئے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی سربراہی میں ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی بنانےت کی منظوری دے دی گئی، پی سی بی کی تاریخ میں پہلی بار بنائی گئی ایگزیکٹو کمیٹی میں نجم سیٹھی کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بدر خان شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق گورننگ بورڈ نے کرکٹ اور گراس روٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے، پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر گورننگ بورڈ نے لیگ میں دلچسپی رکھنے والی دو نوں کمپنیوں سے چئیرمین پی سی بی کی ملاقات کے بعد فیصلے کی ہدایت کی۔پی سی گورننگ بورڈ نے آئندہ سال بجٹ کی بھی منظوری دی۔