وزيراعظم نواز شريف نے نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا اظہار کيا ہے،وزير اعظم نے کہا کہ قرض
ميرٹ اور شفافيت کي بنياد پر زيادہ ضرورت مند افراد کو دیا جائے۔
وزيراعظم نواز شريف کي زيرصدارت کراچي ميں نيشنل بينک کے ہيڈآفس ميں نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس ميں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وفاقي وزير اطلاعات پرويزرشيد اور صدرنيشنل بينک نے بھي شرکت کی، نیشنل بینک کے صدر
نے وزير اعظم کو قرضے اسکيم پر بريفنگ دی، وزيراعظم نواز شريف نے نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا
اظہار کيا۔
وزير اعظم نے کہا کہ قرضہ اسکيم کونوجوانوں ميں بھرپورپذيرائی مل رہي ہے، وزير اعظم نے اس بات پر زور ديا کہ يہ قرضہ ميرٹ
اور شفافيت کي بنياد پر ان لوگوں کو ديا جائے جو زيادہ ضرورت مند ہيں تاکہ نوجوان نسل خود سے اپنا کاروبار کا آغاز کرسکيں۔
انہوں نے کہا کہ نيشنل بينک کےافسران قرضہ اسکيم کوقومي فريضہ سمجھ کراداکريں وزير اعظم نے نيشل بينک کے صدر کو ہدايت کي
کہ خود سے اس اسکيم کي نگراني کريں اجلاس ميں وزير اعظم نے قرضہ اسکيم سےمتعلق معلومات اورسہوليات کی فراہمی کومزيد
بہتر بنانے کي ہدايت کی۔