site
stats
پاکستان

نوازشریف فوج کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان کاکہنا ہے کہ نوازشریف فوج کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ چودہ مئی دو ہزار تیرہ سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا تاہم حکومت نے اس معاملے میں سنجیدگی نہیں دکھائی۔ اب فیصلہ اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کسی بزدل کے لئے عوام کے خلاف کچھ نہیں کرے گی اور عوام چودہ اگست کو حکومت کی دھاندلی ثابت کریں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف چودہ اگست کو 11 مئی 2014 کو ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top