منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نیویارک میں ’عید‘ پراسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: نیویارک کے پبلک اسکولوں میں دومسلم تہواروں کوعام تعطیلات کے کلینڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے سب سے مقدس تہوارعیدالفطر اورعیدالاضحیٰ کے موقع پر امریکی شہر نیویارک کے اسکولوں میں عام تعطیل ہوگی۔

عید الفطر جو کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران آرہی ہے اسے بھی عام تعطیل قرار دیا ہے اورسمراسکول جانے والے طلباء اس چھٹی سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ عید الا ضحیٰ کے لئے دی جانے والی عام تعطیل 24 ستمبر کو ہوگی۔

شہرکے میئربل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ اس سے نیویارک شہر کی گونا گوئی ظاہرہوگی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ کرکے انہوں نے الیکشن کمپیئن کے دوران مسلم کمیونٹی سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

اس سے قبل نیویارک انتظامیہ یہودی اورعیسائی مذہبی تہواروں بپر بھی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کے پبلک اسکولوں میں مسلمان طلبہ کی تعداد 10 فیصد ہے اور یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ جب امریکہ کے کسی شہرمیں ایسا فیصلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ورمونٹ، میساچیوٹس اورنیوجرسی بھی مسلم تہواروں پرعام تعطیل کا اعلان کرچکے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں