نیو یارک میں گذشتہ سال بہترین کارکردگی دیکھانے اور باکس آفس پر سپر ڈوپر ہٹ ہونے والی فلموں کو نیشل بورڈ آف ریویو ایوارڈ دیا گیا۔
گذشتہ سال کمپیوٹر آپریٹیننگ سسٹم سے محبت کا سال رہا، فلم ہر کو بہترین فلم کے لئے نیشل بورڈ آف ریویو ایوراڈ سے نوازا گیا، فلم کی کہانی کسی صنف نازک سے رومینس سے نہیں بلکہ کمپیوٹر آپریٹیننگ سسٹم سے عشق پر مبنی ہے۔
فلم ہر کے ڈائیریکٹر کو بھی زبردست موضوع منظر عام پر لانے کے لئے ایوارڈ دیا گیا، ڈائیریکٹر مارٹین اسکارسیزز کی فلم دی وولف آف وال سٹریٹ بھی کسی سے کم نہیں رہی اور ڈیشنگ اسٹار لیو نارڈو ڈی کیپریو کو کئیرئیر میں اہمیت کے حامل اس ایوارڈ کا حق دار قرار بنایا گیا۔
سال دو ہزار تیرہ میں بیسٹ اداکار بوریس ڈرین رہے، فلم فوریٹ ویل اسٹیشن میں آسکر ایوراڈ کا تاج اپنے سر سجانے والی اداکارہ اسپینسر کو بیسٹ سپورٹننگ ادکارہ کے طور پر ایوارڈ ملا۔،
نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں دو مارچ کو سجنے والے اکیڈمی ایوارڈ کے لئے فلم ہر ، ٹوئیلو ائیر آ سلیو ، امریکن ہوسٹل اور نیبریسکا کو نامزد کر لیا گیا اور تو اور فلم دی پاسٹ کے ڈائیریکٹر اصغر فریدی کو بھی گذشتہ سال کی ٖفورن لینگویج فلم کا پرائز دیا گیا۔