کراچی : نیپا چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم گرفتار، دوسرا زخمی حالت میں فرارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس کے آنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرا ملزم زخمی حالت میں اپنی پستول اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
- Advertisement -
فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اور بھگدڑ مچ گئی،ایس ایس پی گلشن اقبال کے مطابق پولیس نے زخمی ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف اسپتالوں کی تلاشی بھی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔