بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وادی انیمیشن نے’3بہادر‘اسمارٹ فون گیم متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی پہلی انیمٹڈ فلم تین بہادر کے میوزک ویڈیو کی ریلیز کے بعد وادی انیمیشنز نے اسمارٹ فونز کے لئے بنایا جانے والاتین بہادر کاویڈیو گیم بھی متعارف کرادیا۔

گیم کی تعارفی تقریب کراچی کے معروف تجارتی مال کے تھیم پارک ’’کڈزدنیا‘‘میں منعقد ہوئی جہاں فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے فلم اور گیم کے پیچھے چھپے کانسپٹ کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے شرکاء نے گیم کھیلا اور ڈرائنگ کے مقابلے اور لکی ڈرا کے ذریعے ٹیبلٹ جیتا جس میں تین بہادر گیم پہلے سے ہی انسٹال ہے۔

تقریب میں فلمی دنیا کی مشہورومعروف شخصیات نے شرکت کی جن میں عدنان صدیقی، علی خان، صنم بلوچ، نادیہ حسین اور فرحان علی آغا شامل ہیں۔ موسیقی کی دنیا سے فاخر اور عمران شفیق بھی تقریب میں موجود تھے جب کہ اس موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا بھی تقریب کی رونق بنےہوئے تھے۔

پاکستان کے اس پہلے موضوعاتی اسمارٹ فون ویڈیو گیم میں گیمر فلم کے تینوں مرکزی کردارکامل، سعدی یا آمنہ میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے روشن بستی کےبدمعاشوں کے خلاف نبرد آزما ہوسکتا ہے۔

تین بہادر نامی یہ گیم فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے بنایا گیا ہے اور ’گوگل پلے‘پر دستیاب ہے ، جلد ہی یہ گیم ’آئی ٹیون ایپ اسٹور‘پر بھی دستیاب ہوگا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گیم دونوں جگہ بالکل مفت دستیاب ہے۔

پاکستان کی پہلی انیمیٹڈ فلم تین بہادر 22 مئی 2015 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اس کی کریٹو ڈائریکٹر ہیں اور اے آر وائی فلمز تین بہادر کی مارکیٹنگ اورڈسٹری بیوشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

وادی انیمیشن کے بانی ڈائریکٹر اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کا اس موقع پرکہنا ہے کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے کم عمر فلم بینوں کے لئے پاکستان کی پہلی انیمیٹڈ فلم پیش کررہے ہیں ، یہ فلم کم عرم بچوں کے لئے کی جانے والی مارکیٹنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گی‘‘۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں