منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ورلڈکپ : کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹ سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈینڈن : ورلڈ کپ دوہزارپندرہ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں ۔

کرکٹ ورلڈکپ مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح کیویز کو  143رنز کا ہدف ملا ، جس کے بعد کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ نے  143 رنز کا ہدف 25اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نیوزی لینڈ کے اوپنر اننگز کا آغاز اچھا نہ کر سکے اور رنز کے ساتھ ساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ، مارٹن گپٹل صرف 17 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

- Advertisement -

اس کے فوراً بعد میککلم بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 15 رنز بنانا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

میککلم کے آؤٹ ہونے پر نیوزی لینڈ کا اسکور 48 رنز تھا، میککلم کے بعد راس ٹیلر بھی کیچ آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ 117 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی لیکن آخر میں ڈینیئل ویٹوری اور ایڈم ملنے نے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

 اسکاٹ لینڈ کی جانب سے این وارڈ لاء اور جوش ڈیوے نے 3، 3 جب کہ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسکاٹش بیٹنگ کیویز پیسرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، دوسرے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، پانچویں اوور میں ٹم ساؤتھی نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے اسکاٹش ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔

تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن نے ستانوے رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکورایک سو نو رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

میٹ چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو رچی بھی ففٹی بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیوی بولز کے سامنے نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم سینتیس ویں اوور میں ایک سو بیالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور کورےاینڈرسن نے 3،3 وکٹیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اورٹم ساؤتھی 2،2وکٹیں حاصل کرسکے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ تیسری مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں