سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
افغانستان نے 36.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالئے ہیں، جس کے بعد 37ویں اوور میں میچ کو دوبارہ بارش کے باعث روکا گیا ہے، بارش کے باعث میچ 45 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کی جانب سے اوپنرز کا آغاز مایوس کن رہا، کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل پایا۔
جاوید احمدی 7 جبکہ نوروز منگل 7رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ افسر 6رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
سمیع اللہ شنواری سرف 7رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ناصر بھی 17 رنز ہی بنا سکے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور افغانستان اب تک 5 ،5 میچز کھیل چکے ہیں، جس میں دونوں ٹیمیں صرف اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرسکی جبکہ بنگلہ دیش ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
افغانستان اور انگلینڈ دونوں ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہیں۔