میلبورن :کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 332 رنز بنالئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان اور کمار سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں مکمل کیں۔ بنگلہ دیش 333 رنز کا ہدف دیدیا۔
- Advertisement -
سنگاکارا نے 76گیندوں میں 105 رنز بنائے جبکہ دلشان نے 146گیندوں میں 161 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی 333 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ اور شکیب الحسن وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک بنگلہ دیش نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے ہیں۔
سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بنگلہ دیش کو بھی دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔