کرائسٹ چرچ: کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2015 کی افتتاحی تقریب کا نیوزی لینڈ میں باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جبکہ آسٹریلیا میں کچھ دیر بعد تقریب کا آغاز ہوگا۔
عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرزسمیت اعلٰیٰ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔
تقریب میں بہترین ثقافتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ معروف گلوکار بھی اپنے سروں کاجادو جگا رہے ہیں۔
تقریب میں کرائسٹ چرچ کی تاریخ کا سب سے بڑاآتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ میں کل 14 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورمجموعی طورپر49 میچزکھیلے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں ورلڈ کپ کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی، آسٹرلیا اورنیوزی لینڈ 23 سال بعد کرکٹ کے عالمی معرکے کی میزبانی کررہے ہیں۔
ورلڈ کپ کا فائنل 29مارچ کومیلبورن میں ہوگا اور اے آر وائی نیوز اس سنسنی خیز ایونٹ کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کے لئے لارہا ہے خصوصی شو ’ہرلمحہ پرجوش‘ جسکی میزبانی معروف کامیڈین عمر شریف کریں گے۔
ورلڈ کپ 2015 میگا ایونٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ ایونٹ کے دوسرے ہی دن سڈنی میں ہوگا جب پاکستان اورانڈیا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔