ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

وزارتِ داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی مؤخررکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے پھانسی کے سزا یافتہ مجرم صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پرعملدرآمد کے لئے وزارتِ داخلہ سے بلیک وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔

وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا فیصلہ آنے تک موخر کی جائے۔

وزارتِ داخلہ نے پھانسی کی سزا موخر کرنے کے لئے سمری تیار کرلی ہے جوکہ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی جہاں سے اسے صدِر پاکستان کو باضابطہ منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کو 21 مارچ 2015 کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی لیکن ایک متنازعہ ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے اس کی سزا مؤخر کی تھی جسے تاحال مؤخر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صولت مرزا کو کے ای ایس سی ( موجودہ کے ای)کے مینیجنگ ڈائریکٹرشاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں