بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو  ہٹا دیا ہے اور انکی جگہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر خالد خٹک کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے لانگ مارچ کے شرکا کے خلاف آپریشن کرنے سے انکار کیا تھا، آفتاب چیمہ کا اصرار تھا کہ وزیرداخلہ تحریری طور پر آپریشن کی اجازت دیں۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو گولی چلانے کا زبانی حکم دیا گیا تھا، جس پر آئی جی نے انکار کردیا، آئی جی اسلام آباد کا چارج اب ڈی آئی جی ہیڈکواٹر خالد خٹک کو دے دیا گیا ہے، جسکے بعد دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کرنے کے لئے پولیس کا اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں زیادہ تر افسران نے آپریشن سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات معطل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو  ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کسی دوسرے فرد کو  اضافی ذمہ داریاں دی جائیں گی تا کہ ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاسکے، آفتاب چیمہ نے پہلے بھی ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے انکار کر دیا تھا کیونکہ انھیں اندازہ تھا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنوں پر  لاٹھی جارچ کیا گیا تو حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں