وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات

کراچی:وزیراعظم نوازشریف نےسعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزاورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب کےشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، شہزادہ مقرن نے نوازشریف کو دورہ سعودی عرب پرخوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں