جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم ہاوس میں  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثاراور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی اور پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں سے پیدا ہونیوالی صورت حال پر تبادلہ خیال

  ملاقات میں چوہدری نثار علی نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے ساتھ  ہونے والی تلخی کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی خواہش ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر ختم کردیاجائے لیکن ملاقات میں چوہدری نثار علی اپنے موقف پر ڈٹے رہے،  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران میں جمہوریت کو بچانے میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے، لہذا ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تلخیاں پیدا ہوں۔

انہوں نے وزیر اعظم پر واضح کردیا کہ یہ لڑائی انھوں  نے شروع نہیں کی تھی بلکہ اعتزاز احسن نے کی ہے، وہ آج شام چھ بجے نیوز کانفرنس میں اعتزازاحسن کے الزامات کا جواب ضرور دینگے کیونکہ یہ انکا حق ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی نے آج صبح گیارہ بجے نیوز کانفرنس میں اعتزاز احسن کے الزامات کا جواب دینا تھا لیکن انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات طے ہوجانے کے بعد اپنی نیوز کانفرنس آج شام تک ملتوی کردی تھی ۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اعتزاز احسن چوہدری نثار کے لگائے جانے والے الزام پر بھڑک اٹھے تھے، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا تھا کہ اپنے آس پاس دیکھیں، کہیں گھر کو آگ لگانے والےقریب تو نہیں بیٹھے۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وزیراعظم نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے معافی بھی مانگی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پرلینڈ مافیا کی وکالت اورایل پی جی کوٹہ لینےکاالزام لگایا، اس پر بات کرنا میرا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ میاں صاحب میں نے اور خورشید شاہ نے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کا مشورہ دیا، جو آپ کی طاقت بن رہا ہے، لیکن جب پارلیمنٹ میں آپ کے پیچھے اپوریشن کھڑی ہوئی تو آپ کے وزراء کی بوڈی لینگوئیج ہی بدل گئی۔

اعتزاز احسن نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلے سے آپ کو چھوڑ چکے ہوں، آپ کب تک ان کی صفائیاں دیتے کرتے رہیں گے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجھے ٹھنڈا ہونے کا مشورہ دینے والے خود جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں

کزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں