اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کے بعد صدر مملکت کی بھی پی آئی اے سے انوکھی فرمائش شروع ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے بھی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارہ مانگ لیا، قرضوں کے بوجھ تلےدبی اور طیاروں کی کمی کا شکار قومی ایئرلائن کے مسائل حکومت کی انوکھی فرمائشوں نے مزید بڑھا دیئے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے بھی بیرون ملک دوروں کیلئے پی آئی اے سے وی آئی پی طیارہ مانگ لیا ہے۔
زرائع کیمطابق صدر مملکت کی خواہش کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کو ہدایت کہ صدر مملکت کے طیارے کووی وی آئی پی طیارے کا درجہ دیا جائے۔
وزیر اعظم نواز شریف بھی بیرون ملک دوروں کیلئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرتے ہیں، گذشتہ ہفتے وزیرِاعظم بوئنگ777طیارہ سعودی عرب کے دورے پر لے گئے تھے اور اب صدرِ پاکستان ممنون حسین نے چھ مئی سے شروع مالدیپ کے دورے کے لئے ایئر بس 320طیارہ مانگ لیا۔
دورے کے دوران ایک طیارہ مزید ایمرجنسی کے لئے اسٹینڈ بائے رہے گا۔