اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے رفیق رجوانہ کو پنجاب کا گورنر مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کے روز جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینیٹر محمد رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم اور سابق سینیٹر کےدرمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے رفیق رجوانہ کوکو گورنر پنجاب تعینات کیا۔
ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی موجود تھے، رفیق رجوانہ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وہ بحیثیت گورنرپنجاب پارٹی کی قیادت کی توقعات پرپورا اتریں گے۔
سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے 29 جنوری 2015 کو استعفیٰ دے کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ بحیثیت گورنر انہیں اختیارات کا صحیح استعمال کرنے نہیں دیا جارہا۔