بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد سیاسی مفادات سے بالاتر ہے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذاکرات صرف مذاکرات کرنے والوں سے ہونگے دیگر کے خلاف آپریشن ہوگا۔

حکومت نے دہشتگردوں اور رٹ چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا، ملکی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر موجودہ حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دے دی، تین حصوں پر مشتمل پالیسی کا پہلا حصہ خفیہ، دوسرا اسٹراٹیجک اور تیسرا آپریشنل ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، سیکورٹی اور معیشت پر پاکستان کا مفاد پیش نظر ہے، سیاسی مفاد نہیں دیکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں، میڈیا، عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزارت داخلہ اور قانون تحفظ پاکستان قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کی جائیں اور پراسیکیوٹر تعینات کیئے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو اپنے کردار ادا کرنا پڑیں گے، اجلاس میں بارڈر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور غیر ملکی طالبان کی نشاندہی کر کے ان کے ممالک سے رابطہ کیا جائیگا، کابینہ اس اہم پالیسی پر اگلے اجلاس میں بحث جاری رکھے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں