اشتہار

سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو سازش کے تحت کم کیا گیا‘ فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہےکہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، 2018 کے الیکشن میں پنجاب سے بھرپور حصّہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پنجاب کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ہیں، فاروق ستار نے لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے اندر جو کچھ ہورہا ہے بہت افسوسناک ہے‘ سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو سازش کے تحت کم کیا گیا۔

سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جلد ایسا فارمولا طے کرلیں گے جس سے آپس میں اتحاد قائم رکھ سکیں، میری کوشش ہے کہ پارٹی میں مزید دھڑےبندی نہ ہو۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی اچھی بات یہ ہے کہ لیڈرشپ میں دھڑے بندی کے باوجود آپس میں تقسیم نہیں ہورہے، متحدہ دھڑوں کے لیے تجویز ہے کہ کارکنوں میں پھیلنے والی گمراہی کو ختم کیا جائے۔ ان کا  کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، اب پتنگ کٹ بھی جائے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انتخابات 2018 میں پنجاب میں بھرپور حصّہ لیں گے اور اپنے کارکنان میں سے امیدوارکھڑے کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے ایم کیو ایم کا ووٹ بینک اہمیت رکھتا ہے، اور ہم عوامی سیاست کے حامی ہیں اسی لیے انتخابی اتحاد کے لیے متعدد جماعتوں نے رابطہ کیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں مردم شماری کا مسئلہ بہت اہم ہے، سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو ایک سازش کے تحت کم گیا ہے، ہمیں عدالتی فیصلے کا انتظار ہے جو 11 اپریل کو آنا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ وہ آج فیصل آباد کے دورے پر بھی جایئں گے جہاں وہ ورکز کنویشن میں خطاب کے دوران تنظیمی امور اور نئے عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں