اشتہار

وینزویلا ہائی وے پر خوفناک تصادم، 16 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ وینزویلا کے گران ماریسکل ڈی آیا کوچو ہائی وے پر پیش آیا۔

انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہائی وے پر پہلے سے پیش آئے حادثے کی وجہ سے گاڑیاں سڑک پر ٹھہری ہوئی تھیں اور ہائی وے کے کلیئر ہونے کا انتظار کر رہی تھیں کہ اچانک تیز رفتار ٹرالر انتظار کرتی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 17 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں میں آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔

چیف فائر آفیسر جوآن گونزالیز کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

دو دن سے لاپتہ دسویں جماعت کی طالبہ کی جلی ہوئی لاش بر آمد

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں