پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں 780پاکستانی قید ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں سات سواسی پاکستانی قید ہیں برلن حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتارپاکستانی کورہا کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں سات سواسی پاکستانی قید ہیں، پاکستانی سفارتخانہ ان کی مدد کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلی لانے کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اوراجیت ڈوول کے بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے اٹھایا ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، عالمی برادری نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک چین روس مذاکرات سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں