اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ کا مطالبہ غیرآئینی وغیر جمہوری ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جمہوری پارٹی ٹیکنو کریٹ حکومت کوقبول نہیں کرے گی، ایک طرف شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وہ جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔
دوسری جانب انکے لیڈر غیر جمہوری مطالبات کر رہے ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام جمہوری جماعتوں کو آگے آنا چاہیے،لانگ مارچ اور تشدد کی سیاست سے مسائل حل نہیں ہوتے، مسائل کے حل سے نکلنے کا راستہ صرف بات چیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن قبول کرلینا چاہیے، ہٹ دھرمی کی سیاست کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔