منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ٹی وی چینلز کی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوششیں کررہے ہیں، چیئرمین پیمرا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز کی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوششیں کررہے ہیں ، میڈیا کی ساکھ بہتر ہوگی تو ہی ریاست کے دیگر تین ستونوں پر بہتر نظر رکھی جاسکتی ہے ۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا کو بھی آزاد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ فیصلوں میں غیر جانبداری برقرار رکھی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چودہ سال میں پہلی بار ٹی وی چینلز کو جرمانے کرکے وصول بھی کیے جارہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ورکز پر حملے قابل مزمت ہیں ۔

- Advertisement -

پیمرا نے کسی کو کوریج سے نہیں روکا صرف ٹاک شوز اور خبروں میں فرقہ واریت کے پھیلاؤ سے بچنے کی ایڈوائس جاری کی گئی تھی، انکا کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں شفایت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں