لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر محمد عامر نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا، ذرائع کے مطابق محمد عامر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے ہوا ہے۔
نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے لاہور میں ہوئی جس میں صرف خاندان کے افراد شامل تھے،عامر کی دلہن نرگس گریجویٹ ہیں اور ان کی رخصتی آئندہ سال ہو گی، محمد عامر دوہزار دس کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔