کراچی: پانی کی قلت اور غیر قانونی ہائڈرنٹس کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ نے حسن اسکوائر پر احتجاجی دھرنا دیا۔
حسن اسکوائر پر الاتش الاتش کی صدائیں لگاتی عوام ، پانی سے خالی مٹکے ٹورٹی خواتین اور پیاس سے بلکتے بچوں نے حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ووٹ اور نوٹ کراچی سے چاہیے لیکن اسکے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ، پانی نہ ملا تو نئے انتظامی یونٹس کا نعرہ لگ سکتا ہے ۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ حکمران کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں، پانی نہ ملا تو کہیں جائز حقوق کے حصول کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا نعرہ زور نہ پکڑ جائے ۔
اس موقع پر فیصل سبزاوری نے کہا کہ عوام کو پانی کے لیے وفاق اور صوبوں سے بھیک مانگنا پڑ رہی ہے، وزیر اعلی سندھ عوام کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر گیا، مسائل کو حل کریں ۔
متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کراچی جینے کا حق مانگ رہا ہے اور کراچی کو خوف سے آزاد کرانے اور نیا کراچی بنانے والے غائب ہیں ۔