اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کا میڈل سیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان نے انگلش کاونٹی میڈل سیکس سے معاہدہ کرلیا۔

جنید خان نے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے رائل لندن ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے معاہدہ کیا ہے، فاسٹ بولر انتیس جولائی لنکاشائر کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

جنید خان دو ہزار چودہ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دس میچزمیں انیس وکٹیں حاصل کی تھیں، میڈل سیکس انتظامیہ کے مطابق جنید خان باصلاحیت بولر ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت سے فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں