کراچی : بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔
بھارت سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ائرلائنز میں ائر انڈیا، ائر انڈیا ایکسپریس، ادپائس جیٹ، انڈیگو ائر اور آکاسا ائر شامل ہیں۔
بھارتی ائر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا۔
پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، آحمد آباد، لکھنو، دہلی، گوا اور دیگر شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہے۔