جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاکستان انڈس واٹر کمیشن کا وفد بھارت روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان انڈس واٹر کمیشن کا وفد بھارت روانہ ہوگیا ہے، کمشنر آصف بیگ کا کہنا ہے کہ بھارت کو زیادہ ٹائم فریم نہیں دینگے ، اگر بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن معاہدے کے مطابق نہ ہوئے تو عالمی ثالثی عدالت میں جائیں گے۔

واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ انڈس واٹر کمیشن کے تحت ہی حل ہو جائے، اس سلسلے میں بھارت کو زیادہ وقت نہیں دینگے، اگر بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن معاہدے کے مطابق نہ ہوئے تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وفد دریائے چناب پر چار بھارتی ڈیموں کی انسپکشن کرے گا، تمام معاملات کمیشن سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریک ٹو ڈوپلومیسی پر بھی بات چیت جاری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے مطابق پاکستان کو تحفظ حاصل ہے، فی الحال نظر ثانی کی ضرورت نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں