جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر مبارک ہو، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے اور اس دن تمام مسلما ن آپس کے اختلافات اور پریشانیوں کو بھول کر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر انہ اداکرتے ہیں اور اپنے بھائیوں کے دکھ و تکالیف کا مداوا کرتے ہیں،موجودہ حالات میں امت اسلامیہ کو شدید بحرانوں اور باطل قوتوں کی سازشوں کا سامنا ہے جس کی واضح مثال فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت ہے جس میں آج تک سینکڑوں معصوم بچے ، خواتین ، بزرگ ،نواجوان شہید اور ہزاروں زخمی و معذور ہوگئے ہیں لہٰذا عید الفطر کا دن آج مسلمانوں سے یہ تقاضہ کر رہاہے کہ وہ متحد ہوکر امت مسلمہ کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔

الطاف حسین نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ عید کی خوشیوں میں مشکلات و ظلم کا شکار اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اور بے سہاراوٴں، یتیموں ، بیواوٴں ، مظلوموں ، ناداروں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ ہمیں اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوسکے،الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عید الفطر کے مبارک موقع پر امت اسلامیہ باالخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو پریشانیوں ، مشکلات، ظالموں کے ظلم اور جابروں کے جبر سے نجات عطا کرے، مسلمانوں کو آپس کے اختلافات بھلاکر ایک دوسرے کی دادرسی اور خبر گیری کی توفیق عطا فرمائے اور ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ”ضرب عضب “ میں افواج پاکستان کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے۔

اہم ترین

مزید خبریں