کراچی: عمان ایئر نے پاکستان سے سفرکرنے والے مسافروں کیلئے ایک پُر کشش آفر کا اعلان کیا ہے، پُر کشش آفر صرف پاکستان سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے ہے۔
آفر کے مطابق مسافروں کو بزنس کلاس کا ایک ٹکٹ فری دیا جائے گا، جو عمان ایئر کی دنیا بھر میں کسی بھی فلائٹ پر استعمال ہوسکے گا لیکن ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر استعمال نہیں ہوسکے گا۔
عمان ایئر کے پاکستان میں کنٹری منیجر کین مارشل نے کہا کہ ہم پاکستان سے بار بار سفرکرنے والے مسافروں کو بہترین پرکشش آفر دیتے ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ ہمارے ممبراور بزنس کلاس کے مسافر یقیناً اس پرکشش آفرسے فائدہ اٹھائیں گے۔
- Advertisement -
یہ آفر ان تمام ٹکٹ پر ہے، جو 28 فروری 2015 سے پہلے خریدے جائیں گے اور 15جون 2015 سے پہلے پہلے سفرکرنا لازمی ہوگا۔