دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اٹلی میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والے پچیس سے تیس پاکستانیوں کو حراست میں لیاگیا ہے ،ہزاروں پاکستانیوں کی گرفتاری سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات رکھنے اور متنازعہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، بھارتی آرمی چیف کا گزشتہ روز کا بیان اشتعال ا نگیز ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطنیوں کے بنیادی حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہےجسکا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہئیے، ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکلنا چاہیئے، انہوں نے بتایا کہ سرتاج عزیز القدس کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے،پاکستان القدس کمیٹی کا ا نیس سو پچھتر سے رکن ہے۔