پاکستان میں غیر قانونی سمز کا کاروبارقابو سے باہرہوگیا، غیر قانونی سمز امن کی دشمن اور اس کے بڑھتے استعمال نے سیکیورٹی اداروں کی ناک میں دم کردیا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے کی جدید ٹیکنالوجی جیسے صرف جرائم پیشہ افراد کیلئے ایجاد ہوئی ہے، اغوا برائے تاوان ہو یا ہو بھتہ وصولی جہاں دیکھو اس غیرقانونی سمز کا کردار ملتا ہے، ایسی سمزسماج دشمن عناصرکا سب سے مہلک ہتھیار بن چکی ہیں۔
افغانستان اور دبئی کی موبائل سمز پاکستان میں بغیر کسی قانون اور ضابطے کے کھلے عام استعمال ہورہی ہیں،غیر قانونی سمز کو جرائم پیشہ افراد ری چارج بھی کرا لیتے ہیں، حکومت کے دعووں کے باوجود غیر قانونی سمز کا استعمال رکنےمیں نہیں آرہا ہے۔
حتی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود غیرقانونی سمز کا استعمال جاری ہے، کراچی سے خیبرتک ان غیر قانونی سمز نے سیکورٹی ادارے کی ناک میں دم کررکھا ہے۔