جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پولیو وائرس کی تصدیق، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس شدت اختیار کرگیا، ملک میں پولیو کے سات مزید کیس سامنے آ گئے، پولیو کا شکار ہونے والے تین بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سات کیسز رپوٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں وزرائے اعلیٰ کو پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں تیزکرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جہاں معاشی عدم استحکام اور دہشتگردی کاسامنا ہے وہیں پولیو کا بڑھتا ہوا مرض بھی سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ ملک بھر میں ایک روز میں مزید سات نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق صرف خیبر ایجنسی سے ہے۔ پولیو کے دو کیسز بنوں اور چار سدہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید سات کیسز کے انکشاف پر عالمی برادری کی تشویش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نئے کیسز سندھ، کے پی کے،اور خیبرایجنسی میں رپورٹ ہوئے۔ گھوٹکی میں تین ماہ کے بچے عبدالشکور میرانی پولیووائرس کا انکشاف ہوا جس کی تصدیق کیلئے متاثرہ بچے کے خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔ پشاور اور خیبر ایجنسی میں دس ماہ کے فہیم اللہ اور دس ماہ کی صائمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

- Advertisement -

رواں سال خیبر ایجنسی میں ایک سو چوالیس ،کےپی کے میں پینتالیس ،سندھ میں تئیس جبکہ بلوچستان میں سات اور پنجاب میں تین بچوں میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی انسداد پولیو کی تنظیم کے سربراہ نے یونیسیف سے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں مزید سخت کرنے کے مراسلہ بھی بھیجا ہے۔

ادھر وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس ضمن چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی کو پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

وزیر اعظم نے وزرائے اعلٰی کو متبنہ کیا ہے کہ اگر پولیو کا پھیلاؤ فوری طور پر روکا نہیں گیا تو ملک انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہوسکتا ہے اور پولیو کے مزید کیسز رپورٹ ہوسکتےہیں لہذا پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ایمرجنسی پلان بنائیں اور اس پر عملدرآمد کریں ۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں