جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا،فیلڈنگ کوچ سے بھڑنے کے بعد اب احمد شہزاد ہیڈکوچ وقار یونس سے لڑ پڑے۔

پاکستان ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کاشکار ہوگئی ہے، پہلے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو تلخ کلامی کا نشانہ بنایا گیا،نوبت یہاں تک آگئی کہ لوڈن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

 چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران نے معاملہ کو رفع دفعہ کرایا، اور ذرائع کے مطابق اب ہیڈ کوچ وقار یونس کیساتھ نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے بدتمیزی کرڈالی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اوپنر کو غلط شارٹس کھیلنے پر وقار یونس نے روکنا چاہا جو تلخ کلامی کا سبب بن گیا، ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کو تلقین کی کہ بھارت کیخلاف غلط اسٹروکس کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے اب پریکٹس کے دوران تو ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل پہلے ہی سراٹھا رہے ہیں کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی سے دیار غیر میں ملک کا نام بدنام ہونے کیساتھ ٹیم کے اندورنی اختلافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں