پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر میں تین ٹیسٹ کے بجائے دو میچز کی سیریز کھیلنے کی تجویز دی ہے۔
آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی نےآسٹریلیا کو سیریز میں ردوبدل کی تجویز دی ہے جس میں تین ٹیسٹ کے بجائے دو میچز کی سیریز کرانے اور اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد شامل ہے۔ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی کا خیال ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میچز میں تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ سیریز کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوہزار دس کے بعد سے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں آمنے سامنے نہیں آئیں۔