بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا عمل عالمی سازش کا حصہ ہے، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت ساوٴتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے۔

الطاف حسین  نے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ذمہ داران ،کارکنان اور خواتین کارکنان کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا عمل عالمی سازش کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شہری کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ کھل کر ملک کا انتظام سنبھالیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابلِ مذمت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذہبی جماعتیں جلسہ جلوس نکال رہی ہیں جبکہ ان مذہبی جماعتوں کی جانب سے طالبان کی دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے خلاف کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔

اہم ترین

مزید خبریں