جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاکستان کے حمزہ اکبر ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: پاکستان کے حمزہ اکبر ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، فائنل میں حمزہ اکبر کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔

کوالالمپور میں کھیلے جارہے ایشین اسنوکر چیمپیئن کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ اکبر کا مقابلہ میزبان ملک کے کھلاڑی محمد رضا سے ہوا، بیسٹ آف الیون فریمز کے سیمی فائنل مقابلہ میں حمزہ اکبر نے دو سنچری بریک کھیل کرحریف کھلاڑی کو دباؤ میں ڈال دیا۔

حمزہ اکبر نے ملائیشیائی حریف کو باآسانی دو کے مقابلے میں چھ فریمز کے سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اب سابق عالمی چیمپیئن بھارت کے پنکج ایڈوانی اور حمزہ اکبر کا فائنل معرکہ  آج ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں