لاہور: زمبابوے سیکورٹی ٹیم کے انچارج ایلیسٹر کیمبل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں لیکن آغاز لاہور سے کیاہے، سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کا چھ رکنی وفد سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے سیکورٹی ٹیم کو بریفنگ دی، سیکورٹی وفد اتنظامات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ زمبابوےکرکٹ بورڈکو پیش کریگا۔
سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ہی زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئیگی۔سیکورٹی ٹیم کے سربراہ ایلسٹیر کیمبل سیریز کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لئے پر امید ہیں۔