ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کے قریب 5کلو وزنی بم برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز مشرف کے روٹ سے پانچ کلو وزنی بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے، بم برآمدگی کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، چک شہزاد فارم ہاؤس کے اطراف اورعدالت جانے والے راستے پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی، ابھی حفاظتی انتظامات کا حتمی جائزہ لیا جارہا تھا کہ دوران چیکنگ سیکیورٹی اہلکاروں نے فارم ہاؤس کے قریب این آئی ایچ سے پانچ کلووزنی بم برآمد کرلیا۔

جس پر ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا، بم کو ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا، بم کو شاپنگ بیگ میں رکھا گیا تھا، جس کے ساتھ دو پستول اور گولیاں بھی ملیں، بتایا جاتا ہے کہ سابق صدر کو کچھ ہی دیر میں پیشی کے لئے اِسی راستے سے گزرنا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ فارم ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا کر خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگا دی گئیں۔

اہم ترین

مزید خبریں