پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو انٹر پول نے نہیں بلایا تھا، وہ خود وطن واپس آئے تھے، نواز شریف کے راستے میں پاک فوج کا ڈسپلن حائل ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا نواز شریف رائونڈ کو دارالخلا فہ بنا نا چا ہتے ہیں، ان کے را ستے میں صرف پاک فوج حا ئل ہے۔
ایک جج نے تا حیات نا اہل قرار دیا تو دوسرے نے ضمانت منسوخ کر دی، پرویز مشرف کے مقدمے کی سماعت جمعرات کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس میں پرویز مشرف کو پیش ہونا ہے۔