لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے لاہور سمیت صوبے کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کمزور لیگی امیدواروں کے حلقوں میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گی۔
دوسری جانب وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز نے بھی ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیل قائم کر دیا ہے اور لاہور سمیت مختلف حلقوں میں سنئیر رہنماوں کو ڈیوٹیز سونپ دی گئیں۔
حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کریں گے ، ان کا کہنا ہے کہ مقابلہ سخت ہے لیکن جیت ن لیگ کی ہوگی۔
خیال رہے 17جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔