اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسلام آباد: پولیس کی شیلنگ اورفائرنگ، 8 جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شاہراہِ دستور پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربر کی گولیوں اور شیلنگ کے آزادانہ استعمال کے باعث اب تک موصول ہونے والے آٹھ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے ذرائع سے اب تک تین افرادکی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اب تک کل آٹھ  افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آزادانہ شیلنگ اور ربر کی گولیوں کے استعمال سے زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور پمز اسپتال میں اب تک اسسی افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں جبکہ پولی کلینک اسپتال میں ستر سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن اقرارالحسن نے شاہراہ ِ دستور سے براہِ راست رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی متعدد افراد انتہائی زخمی حالت میں ریڈزون میں موجودہیں اور پولیس اوردیگر قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریسکیو پر مامورعملے کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں