لندن: پولیو کے پھیلاؤ کی نگرانی کرنے والے انڈیپینڈنٹ مونیٹرنگ بورڈ کا اجلاس آج لندن میں ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈیپینڈنٹ مونٹرنگ بورڈ میں مخلتف ملکوں میں پولیو کے خاتمے کے لئے اقدامات پرغورکیا جائے گا، دو روزجاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان سے متعلق اہم فیصلوں کاامکان ہے۔
آئی بی ایم کی سفارش پرعالمی ادارہ صحت نے پاکستان پرسفری پابندیاں عائد کی تھیں، آئی بی ایم پولیو سے متعلق مختلف ممالک کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ ہرچھ ماہ بعد جاری کرتا ہے۔