جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس نے لاطینی امریکہ کے عوام سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

سانٹا کروز/بولیویا: پوپ فرانسس نے گزشتہ روزاپنی پاپائیت کی تاریخ سازتقریرکی جس میں انہوں نے نوآبادیاتی دورمیں رومن کیتھولک چرچ کی جانب سے لاطینی امریکیوں پرڈھائے گئے مظالم کی براہ راست معافی مانگ لی۔

انہوں دنیا میں بڑھتے ہوئے عدم مساوات اور غریبوں کے استحصال کے خلاف ایک بھرپور سماجی تحریک چلانے کی بھی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ، محروم اورمحنت کش طبقہ ہی ایک عظیم سماجی تبدیلی کی ضمانت بن سکتا ہے۔

جنوبی امریکہ کے دورے کے دوران جمعرات کے روز پوپ فرانسس نےاپنی پاپائیت کے تاریخ سازخطبوں میں سے ایک خبطہ دیا جس میں ان کے سامعین سماجی رہنما، کسان، کوڑا چننے والے اور بولیویا کے مقامی افراد تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’’کسی نے ٹھیک کہا ہےکہ جب پوپ نوآبادیاتی دور کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو انہیں چرچ کے کئی اقدامات نظراندازکرنے ہوتے ہیں‘‘۔

پوپ نے مزید کہا کہ’’میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ لاطینی امریکہ کی عوام کے ساتھ خدا کے نام پرکئی عظیم گناہ کئے گئے ہیں‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ میں انتہائی عاجزی کے ساتھ ان تمام جرائم کی معافی مانگتا ہوں جو کہ چرچ کی جانب سے کیے گئے اور نا صرف یہ بلکہ ان تمام جرائم کی بھی جو کہ امریکہ کی نام نہاد فتح کے نام پرمقامی افراد کے خلاف روا رکھے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں