منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کا بلاول ہاؤس اور اطراف سے بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیکیورٹی خدشات کے باوجود پیپلزپارٹی نے بلاول ہاؤس اور اطراف سے بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاول ہاؤس اور اس کے اطراف میں لگے ہوئے تمام بیریئرز کو ہٹادیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیریں رحمان کے مطابق بلاول ہاؤس اورا س کے اطراف کے بیریئرز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر ہٹائے جارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جب ڈی جی رینجرز نے شہر بھر سے بیریئرز ہٹانے کی ہدایت کی تھیں تو اس دوران صوبائی حکومت نے بلاول ہاؤس کے اطراف لگے ہوئے بیریئرز کا دفاع کرتے ہوئے اپنے ہی ماتحت محکمہ داخلہ کے ذریعے ڈی جی رینجرز کو ایک خط لکھا تھا جس میں بیریئرز نہ ہٹانے کا کہا گیا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے بیریئرز ہٹانے کے معاملے پر کسی بھی تفریق کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے کی ہدایت کی جس کے بعد اب پیپلزپارٹی نے بلاول ہاؤس اور اس کے اطراف رضاکارانہ طور پر بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بلاول ہاؤس کے اطراف بیریئرز نہیں سیکیورٹی کیلئے پولیس چیک پوسٹ قائم ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں