پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان رابطےہوئےہیں، جن میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
کراچی میں نئی سیاسی تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر معاہدے کے قریب پہنچ گئیں، پیپلزپارٹی کے تین رکنی وفد نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ،اس ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اورمشترکہ امیدوار لانے پرغور کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی رابطے فعال اورمزید مضبوط بنانے پراتفاق کیاگیا ،دونوں جماعتوں میں آئندہ چند روز میں ایک اور ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ اگر دونوں سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی ہین تو اس سے کراچی کی سیاست نیا رخ اختیار کر سکتی ہے ۔