مانچسٹر سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے702 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے طبیعت خراب ہوگئی۔
پی آئی اے کے کپتان کیپٹن الطاف کے بروقت اقدام سے مسافر کی جان بچالی گئی، مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 702میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر جہاز میں سوار ڈاکٹر کی ہدایت پر طیارے کی آذربایجان کے باکو ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 52 سالہ شان گلریز برطانوی نژاد ہیں، ان کو طبی امداد فراہم کی گئی طیارے کو واپس اسلام آباد کیلئے روانہ کردیا گیا، پی آئی اے ترجمان کے مطابق آذربایجان کے باکو ایئرپورٹ پر مسافر کو اتارنے کے بعد پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد سے لندن جانیوالی پرواز پی کے 785کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے۔