اسلام آباد: پی آئی اے نےمسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پروازغلط جگہ پارک کرادی ایک گھنٹے بعد مسافروں کو رن وے پر اتار کرعملہ غائب ہوگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 309کو سی اے اے کے عملے نے غلط جگہ پارک کرادیا، مسافر ایک گھنٹے تک جہاز میں بیٹھے رہے،جس دوران طیارے میں اے سی سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کو رن وے پر اتارنے سے ایئرپورٹ سیکیورٹی بھی خطرے میں پڑگئی، مسافروں کو پی آئی اے کاعملہ رن وے پر چھوڑکرغائب ہوگیا۔