اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی اے ٹی آج مینار پاکستان پرعوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاھور: پاکستان عوامی تحریک آج لاہور میں مینار پاکستان پراپنی سیاسی و عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مینار پاکستان لاھور میں جلسہ کا میدان تیار کرلیا گیا ہے۔

جلسے کی سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے شرکا کے لئے ستر ہزار سے زائد کرسیاں لگ گئیں جن میں سے پینیس ہزار کرسیاں صرف خواتین کے لئے لگائی گئی ہیں، ق لیگ نےجلسے میں بھرپورشرکت کااعلان کردیا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کہتےہیں کہ حکمرانوں کاسارانظام کرپشن پر مبنی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انقلاب کی جنگ پاکستان کےعوام جیتیں گے۔

- Advertisement -

پاکستان عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ میں عوتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں عوامی تحریک کے چار ہزار سے زائد رضا کارسکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ جلسہ کیلئے پانچ گیٹ استعمال کئے جائیں گے۔ جلسے کو لاہور میں انقلاب کا نام دیا گیا ہے۔

جلسے سے طاہر القادری، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر خطاب کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نےدعویٰ کیا ہےکہ مینارپاکستان کاجلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں