لاہور: سسیشن جج نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر بلا اشتعال فائرنگ اورکلنگ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اوروفاق کے خلاف نوٹس جاری کردیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے وکیل راجا ظہور الحسن اور ملک وقاص سیشن جج راجا جواد کی عدالت میں پیش ہوئے، پاکستان عوامی تحریک کے وکیل راجا ظہور الحسن کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی اور تین قتل ہوئے تھے۔
جس پر عدالت نے بائیس اے کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
عدالت نے وفاق اورتھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او کو عدالت میں تحریری جواب دو دن میں داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے، جس کے بعد کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔